کانپور4اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے سماج وادی پارٹی سے الگ ہو کر حالیہ دنوں سماجوادی سیکولر مورچہ قائم کرنے والے شیو پال سنگھ یادو کو اپنی پارٹی کا بی جے پی میں انضمام کی پیشکش کی ہے۔موریہ نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ شیو پال چاہیں تو آپ مورچہ کا بی جے پی میں ضم کر سکتے ہیں، ان کا استقبال ہے۔مگر فی الوقت بی جے پی کے پاس کسی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی گنجائش نہیں ہے۔ ایس ٹی، ایس سی ایکٹ میں تبدیلی کو لے کر اعلی ذات میں پیدا ناراضگی کے بارے میں پوچھے جانے پر نائب وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت اس قانون کا غلط استعمال نہیں ہونے دے گی۔